Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ اور قابل اطمینان ہے، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ | زرائع نیوز

پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ اور قابل اطمینان ہے، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ

واشنگٹن : امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے۔ایک بیان میں کمانڈر سینٹ کام نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے، پاکستان کا جوہری نظام محفوظ ہے۔
امریکی جنرل کوریلا نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی، بجٹ، معاشی مسائل اور سیاسی کشیدگی کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ پا کستان کی ملٹری قیادت اور جوہری پروگرام پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے قابلِ تحسین تاثرات سامنے آئے ہیں۔
یو ایس سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں سوال کیا گیاْ تو جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ ْانکے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں،پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔