جہاز اب اونچے اڑیں گے, دشمن کے دانت کھٹے ہوں گے! کیونکہ پاک فضائیہ کے …. خبر سن کر بھارت کانپ اٹھا

ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

اسلام آباد19مارچ2018 :- ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان نے ائیر چیف مارشل سہیل امان سے آج ائیر ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں کمانڈ تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کی کمانڈ حاصل کی ۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور کو صدرِ پاکستان کی جانب سے 16مارچ 2018کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا۔اس تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان کو Command Swardدی اور اےئر چیف مارشل کے رینک بھی لگائے۔ چارJF-17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے سبکدوش ہونے والے ائیر چیف کو الوداعی سلامی پیش کی.

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ائیر چیف نے کہا کہ آج میں بطور سربراہ پاک فضائیہ اپنے عہدہ برآں ہوتے ہوئے اللہ کے حضور شکر گزار ہوں کہ جس کی رحمت،مدداور رہنمائی میرے کیرئیر میں شامل حال رہی۔

چار دہائیوں پہ محیط میری پاک فضائیہ میں خدمات بلاشبہ میرے لئے ایک اثاثہ ، عزت اور تسکین کا باعث رہی۔ یقیناًدنیا کی بہترین فضائیہ کا سربراہ ہونے سے بڑھ کرمیرے لئے عزت کااور کوئی مقام نہیں۔
سبکدوش ہونے والے ائیر چیف نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے پیچھے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد پر مشتمل انتہائی تجربہ کار فضائیہ چھوڑ کر جا رہا ہوں جو کہ قوم کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ہر لمحہ فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تیار ہے ۔ میرے تین سالہ دور میں پاک فضائیہ کو غیر ریاستی عناصر اور انتہا پسندوں کے ساتھ جنگ کر کے ملک میں امن قائم کرنے کے چیلنج کا سامنا تھا اور پاک فضائیہ نے یہ سنگ میل بڑی کامیابی سے حاصل کیا۔ پاک فضائیہ کا ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور دوست ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔

پاک فضائیہ کی سخت محنت اور کاوش ایوی ایشن سٹی کی شکل میں نمودار ہوئی جہاں ائیر یونیورسٹی کے ائیرو سپیش اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا آغاز انڈسٹری اکیڈمیاربط کی ایک بہترین مثال ہے جس سے ملکی خود انحصاری اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا۔

ائیر چیف مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے وطن اور پاک فضائیہ کے لئے بہتر سے بہترین کی تلاش میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ اس عظیم فضائیہ کا حصہ ہوتے ہوئے آپکی زندگی کا مقصد اس وطن کی خاطرلڑنا اور اس پر جان قربان کرنا ہے۔

اس موقع پر میں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں . ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان غیر معمولی قائدانہ صلاحیت، بہترین پیشہ ورانہ مہارت کے علاوہ اعلیٰ انسانی اوصاف کی شخصیت کے حامل ہیں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ان کے دورِ قیادت میں پاک فضائیہ مہارت کی نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔ انشاء اللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں: