Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سی ٹی ڈی اہلکار ڈکیتیاں کرنے لگے، رنگے ہاتھوں پکڑے گئے | زرائع نیوز

سی ٹی ڈی اہلکار ڈکیتیاں کرنے لگے، رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

کراچی میں کچھ روز قبل دکان سے لاکھوں روپے لوٹنے والے پولیس اہلکار سی ٹی ڈی کے نکلے جنہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) غلام سرور ابڑو کے مطابق سی ٹی ڈی کے 5 اہلکاروں کو ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ نکالے جانیوالے اہلکاروں نے 6 مئی کو ایک دکان میں 3 لاکھ روپے نقد لوٹے اور دکاندار پر تشدد کرکے اسے اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ کچھ دیر بعد اسے واپس لے آئے اور مزید 90 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ملزم پولیس اہلکاروں کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی ہے جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف سائیٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایس سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا تاہم وہ فرار ہوگئے۔

بشکریہ : جیو نیوز