Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے تین رکنی وفد کی ادارہ ترقیات کے نئے افسر سے ملاقات |

کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے تین رکنی وفد کی ادارہ ترقیات کے نئے افسر سے ملاقات

کے ڈی اے ایمپلائز یونین ایم کیوایم پاکستان کے تین رکنی وفدنے نئے تعینات ممبر فنانس ادارہ ترقیات کراچی محمد کاشف خان سے ملاقات کی

عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ا ور ممبر فنانس سے ادارے سے وابستہ ملازمین کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی

کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے ایک تین رکنی وفدنے نئے آنے والے ممبر فنانس ادارہ ترقیات کراچی محمد کاشف خان سے ملاقات کی اس موقع پر یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف،صدر ندیم کھوکھر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر عباس موجود تھے یونین کے ذمہ دارن نے کاشف خان کو ممبر فنانس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ا ور ممبر فنانس سے ادارے کے دیگر مسائل اورمعاشی مسائل و ادارے کے ملازمین کے مسائل پر بڑی تفصیلی گفتگو کی۔

۔ یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف نے ممبر فنانس سے کہا کہ اس وقت ادارے کی ریکوری کی پوزیشن بہت بہتر ہے ڈائر یکٹر جنرل محمدعلی شاہ ، ڈائر یکٹر ریکوری نوید انورصدیقی اور ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائوٹنس وریل اندھر کی ذاتی دلچپسی و کاشوں کی بدولت ادارہ ماضی کے مقابلے میں بہت بہتری کی جانب گامزن ہے

یونین کے صدر ندیم کھوکھر نے تعمیر ہونے والے سرجانی ٹائون پروجیکٹ پر بات چیت کی، یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر عباس نے کہا کہ ماہ اکتوبر کی افسران کی پنشن تاحال نہیں ہوئی اور ماہ نومبر کی حکومت سندھ سے گرانٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ اس موقع پر ممبر فنانس محمدکاشف خان نے ایمپلائز یونین (ایم کیوایم پاکستان)کے وفد کی باتوں کو توجہ سے سنا اور تمام مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی طرف سے مکمل تعان کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انشااللہ آنے والے وقت میں کے ڈی اے کے حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہونگے