کراچی: بلدیاتی کونسل کا اجلاس 17 جولائی کو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق سٹی کونسل کے اجلاس سے قبل جماعت اسلامی اور میئر کراچی کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے وفد کی منگل 11 جولائی کو مرتضیٰ وہاب سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
اس سے قبل یہ فیصلہ سٹی کونسل پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے منحرف گروپ کے سربراہ اسد امان شریک ہوئے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: