Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کورنگی ،لانڈھی ، ملیر اور قائد آباد میں فراہمی ونکاسی آب کا نظام تباہ تباہی کا شکار | زرائع نیوز

کورنگی ،لانڈھی ، ملیر اور قائد آباد میں فراہمی ونکاسی آب کا نظام تباہ تباہی کا شکار

کراچی: کورنگی ، لانڈھی ، ملیر ار قائد آباد کا بدنصیب علاقہ ، سڑکیں اوراندرونی گلیاں 35 برس بعد بھی پختہ نہیں کی گئی ہیں۔

بیشتر علاقوں میں فر اہمی و نکاسی آب کا نظام تباہی سے دوچارہونے سے کہیں سڑکیں گٹر لائنیں بن گئیں۔

کہیں کچرا کنڈی بن گئی ہیں،2 برس پہلے بارش سے ادھڑنے والی مرکزی سڑکوں کی مرمت کاضلعی انتظامیہ اوربلدیاتی عملے اور سندھ حکومت کو خیال آیا نہ کے ایم سی متحرک ہوئی۔

ان علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سرکاری بے حسی کا یہ عالم ہے کہ 35 برس سے بلدیہ کے ایم سی اورضلعی انتظامیہ کورنگی یا سندھ حکومت کی طرف سے رابطہ سڑکوں کی تعمیرکی گئی ہے نہ علاقے کی اندرونی گلیاں پختہ کرنے کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے،پوراعلاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے اورعلاقہ مکین کھنڈر بنی سڑکوں پر رینگنے پر مجبورہیں۔