Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صوبے میں ٹرینرز کی ایک فورس تیار کریں گے،ڈاکٹر عذرا پیچوہو | زرائع نیوز

صوبے میں ٹرینرز کی ایک فورس تیار کریں گے،ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کہ آغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے پاکستان لائف سیورز کے ماسٹر ٹرینرپروگرام کی مدد سے صوبے میں ٹرینرز کی ایک فورس تیار کریں گے ،جو زندگی بچانے والی مہارتوں میں صوبے کے ہر چھوٹے بڑے شہروں میں ضلع کی بنیاد پر تربیت فراہم کریں گے۔

وہ آغا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے پاکستان لائف سیورز کے ماسٹر ٹرینر پروگرام کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھیں۔

صوبائی وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کے آئندہ بجٹ میں زندگی بچانے کی مہارتوں کی فراہمی کےلیے بجٹ مختص کرنے کی تجویزپیش کی جائے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود افراد کے تحفظ کے قوانین کو نافذ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

تقریب کا انعقاد آغا خان یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسی لینس فارٹراما اینڈ ایمر جنسیز میں کیا گیا جس میں آغا خان یونیورسٹی کے تحت صوبے کے 30اضلاع سے تعلق رکھنےوالے 90سے زائد ڈاکٹرز کو 2روزہ تربیتی سیشن مکمل کرایا گیا تھا۔

اس ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کو اب معلومات کو مزید پھیلانے اور اس پروگرام کے بالخصوص سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں نفاذ کا کام سونپا جائے گا۔پاکستان لائف سیورز پروگرام صحت عامہ کی سرکردہ تنظیموں اور حکومت سندھ کے اشتراک سے تیار کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کو زندگی بچانے کی ماہرانہ صلاحیتوں سے لیس کرنا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسی لینس فار ٹراما اینڈ ایمرجینسی کے فلیگ شپ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیے گئے اس مشترکہ منصوبے کا مقصد ایک کروڑ شہریوں کو تربیت دینا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر عادل حیدر نے کہا کہ ہمارے جیسے صحت کے منظر نامے میں جہاں صحت کی دیکھ بھال کا نظام پہلے ہی محدود صلاحیت کے ساتھ تناؤ کا شکار ہے، پاکستان لائف سیورز پروگرام لاکھوں پاکستانیوں کی تربیت اور زندگی بچانے کی بنیادی مہارتوں میں مہارت رکھنے والے لوگوں کی فوج تیار کرنا نمایا جرات مندانہ ویژین کا عکاس ہے۔