کراچی: کیڈٹ کالیج کراچی کی جانب سے دوسری ادبی کانفرنس مشاعرے کی محفل منعقد کی گئی، مشاعرے میں نامور شاعروں نے شرکت کی، مشاعر ے میں مہمان خاص اور نامور شاعر خواجہ رضی نے شرکت کی، ادبی محافل و شاعری طلباء میں زبان و ادب سے تعلق و ربط و استوار کرتی ہے۔
کیڈٹ کالیج کراچی درسانہ چھنہ کی جانب سے دوسری ادبی کانفرنس مشاعرے کی محفل کا انعقاد کیا گیا ، مشاعرے سے ملک کے معروف شعراء پروفیسر ملک ظہور، ڈاکٹر رخسانہ صبا، ماجد حسن، عباس ممتاز ، حنا امبرین، سلمان ثروت، کاشف حسین غائر، محمد علی منظر، ڈاکٹر فہیم شناس، سحرتاب رومانی، فراست رضوی اور دیگر نے شرکت کی، مشاعرے کی محفل سے خطاب کرتے مہمان خاص اور نامور شاعر خواجہ رضی حیدر نے کہا کہ مشاعرے نہ صرف طلباء میں ذہنی تفریح و تفنن کا ذریعہ ہیں بلکہ طلباء کے زبان و ادب سے تعلق اور قوم و وطن تعلق کا بھی اہم ذریعہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصناف ادب میں شاعری سب سے زیادہ دلکشی اورسحر آفرینی رکھتی ہے، اشعار جذبات و کیفیات کی عکاسی کرتے ہیں کہ سننے والا اس میں اپنے دل کی دھڑکنوں کو محسوس کرتا ہے۔ آج کے سوشل میڈیا اور جدید مواصلاتی دور میں مشاعروں کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے، انتظامیہ کیڈٹ کالج کراچی اس بات کی اہمیت کو محسوس کرتے ایسی محافل کا انعقاد کرتے ہوئے طلباء کی درست سمت میں تربیت کررہا ہے۔
کیڈٹ کالج کراچی کے وائس پرنسپل پروفیسر ملک ظہور احمد نے کہا کہ کیڈٹ کالج کراچی طلباء میں ادبی ذوق کے لئے کیڈٹ کالج کراچی ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے مشاعرے تہذیب و آداب کی شناخت ہوتے ہیں، معاشرے میں اعتدال و توازن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، طلباء کی ذہنی نمود و علمی ترقی کے لئے مشاعروں کا اہتمام انتہائی ناگزیر ہے۔
