شعری مجموعہ ’’زخم ابھی بھرے نہیں ‘‘کی تقریب اجرا 13 جنوری کوہوگی

کراچی: محبان بھوپال فورم اور پریس کلب ادبی کمیٹی کے اشتراک سےمعروف شاعرہ امریکامیں مقیم ساجدہ کاظمی کےشعری مجموعہ” زخم ابھی بھرے نہیں “ کی تقریب اجراءبصدارت ڈاکٹر شاداب احسانی جمعہ 13 جنوری شام 5 بجے پریس کلب میں منعقدہوگی ۔

مہمان خصوصی افتخار احمدملک ایڈووکیٹ جبکہ صحافی راشدعزیزمہمانِ اعزازی ہونگے ، شرکائےگفتگو میں خالد عرفان ،ارشدرضوی ،رضیہ سبحان ، شگفتہ فرحت، علائوالدین خانزادہ ، اخترسعیدی اور دیگر شامل ہیں ۔

تقریب کی نظامت شاعرہ ڈاکٹر نزہت عباسی انجام دینگی،اعلامیہ میں بھوپال سے وابستہ اور شعر و ادب کے شوقین خواتین و حضرات سےشرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔