Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہیدحکیم محمدسعید کےیوم پیدائش پرہمدردپبلک اسکول میں میلہ | زرائع نیوز

شہیدحکیم محمدسعید کےیوم پیدائش پرہمدردپبلک اسکول میں میلہ

کراچی :مفکر تعلیم، قائد نونہال اور بانی ہمدرد پاکستان شہیدحکیم محمد سعید کی103ویں یوم پیدائش پر اُن کی نونہالان وطن کی ذہنی و شعوری ارتقاء کیلیےگراں قدرقومی خدمات پرخراج تحسین پیش کرنےکے لیے ہمدردپاکستان شعبہ مارکیٹنگ کی جانب سےبلاول اسٹیڈیم ہمدردپبلک اسکول میں نونہال گرینڈکارنیوال کے نام سےرنگارنگ میوزیکل تفریحی میلےکا انعقادکیاگیا، جس میں بچوں کی دلچسپی کوملحوظ خاطررکھتے ہوئےمختلف تفریحی سرگرمیوں کااہتمام کیاگیا۔

ان میں اسٹیج شو، جمپنگ کیسل، میجک شواورکھانے پینےکےدیدہ زیب اسٹالز شامل ہیں۔ ہمدرد پاکستان کی سربراہ سعدیہ راشدنےکارنیوال میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اُن کے ہمراہ ہمدردپاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر اینڈچیف ایگزیکٹو آفیسرفاطمہ منیراحمد ، چیف آپریٹنگ آفیسرڈاکٹرارشدسلیم،ڈائریکٹر برائےشعبہ کلینکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرحکیم عبدالحنان، اسکول کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹر خالدنسیم کےعلاوہ اساتذہ و دیگرفیکلٹی ممبران، پروفیسرڈاکٹراحسانہ ڈارسمیت ہمدردگروپ کےڈائریکٹران اور ڈپٹی ڈائریکٹران شریک ہوئے۔

سعدیہ راشدنےنونہال گرانڈ کارنیوال میں ہمدردولیج اسکول و ہمدردپبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ ہمدرد پاکستان کاروح افزاکےاسٹال سمیت دیگرکئی اسٹالزکادورہ کیا۔

ان اسٹالوں میں کھانے پینےکی اشیاء کے ساتھ دستکاری، ہاتھ سے بنائےگئے ہینڈز بیگز،سوٹس اور پزل وغیرہ کے بھی اسٹالز شامل تھے جنہیں انہوں نےبہت پسند کیااورطلبہ کو اُن کی کاوشوں پر دعائیں دیں اورحوصلہ افزائی کی۔