Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صحافیوں‌ کی مشکلات، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خاموشی توڑ‌دی | زرائع نیوز

صحافیوں‌ کی مشکلات، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خاموشی توڑ‌دی

میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

صحافیوں کو درپیش مشکلات میں میڈیا مالکان کیساتھ حکومت کا بھی بڑا ہاتھ ہے،بہتر پالیسی اپنانا ہوگی

عمیر علی انجم صحافیوں کے حقوق کے لیے جو جدوجہد کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے،ہر ممکن تعاون کو تیار ہوں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، صحافیوں کو درپیش مشکلات میں میڈیا مالکان کے ساتھ حکومت کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔عمیر علی انجم صحافیوں کے حقوق کے لیے جو جدوجہد کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روز قبل نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔عمیر علی انجم نے انہیں صحافیوں کی جبری برطرفیوں، تنخواہوں میں کٹوتی، حکومت و میڈیا مالکان کی بے حسی اور صحافتی تنظیموں کی خاموشی کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا

۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ وہ صحافیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ میڈیا بحران کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور اس حوالے سے ٹھوس ترین اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں میڈیا مالکان سے زیادہ حکومت کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے بھرپور جدوجہد کرنے پر عمیر علی انجم کی ستائش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔