Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عدنان صدیقی کا اپنے مداحوں کے نام خصوصی پیغام | زرائع نیوز

عدنان صدیقی کا اپنے مداحوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ صیام روزے کی اصل روح کو سمجھیں۔
پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پراپنے تمام چاہنے والوں اورامت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ عموماً رمضان المبارک کے دوران ہم سب کے گھرمیں روزمرہ سے زیادہ کھانا بنتا ہے جو بعد میں ضائع ہوجاتا ہے لہذٰا آپ سب سے میری درخواست ہے کہ کھانا ضائع کرنے کے بجائے کسی ضرورت مند کو دے دیں، اس طرح ہمیں ثواب بھی زیادہ ملے گا۔
عدنان صدیقی نے مزید لکھا میں نے غورکیا ہے کہ روزے کے دوران ہم جلدی غصے میں آجاتے ہیں، جب کہ روزہ ہمیں برداشت کرنے اور خود پر قابو رکھنے کا درس دیتا ہے۔ ہم اللہ کے لئے روزہ رکھتے ہیں تو کیوں ہم تیز گاڑی چلاتے ہیں اورروزے کے دوران دوسروں پر چلاتے ہیں۔
عدنان صدیقی نے کہا روزہ بوجھ نہیں ہے بلکہ رمضان المبارک کا مہینہ تو خدا کی طرف سے ہمارے لیے رحمت ہے یہ مہینہ رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے جس کا مطلب زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا اورمحبت پھیلانا ہے۔