کراچی :متعدد ڈراموں میں مشکل کردار ادا کرنے والے اداکار منیب بٹ کیریئر میں پہلی بار جلد ہی ایک خواجہ سرا کے روپ میں ٹی وی سکرین پر پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔
جی ہاں، منیب بٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار مخنث شخص کے روپ میں دکھائی دیں گے اور ان کا ڈراما ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
اداکار نے انسٹاگرام پر ڈرامے کے کرداروں کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ڈرامے اور اپنے کردار کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ شائقین کو ان کا ڈراما پسند آئے گا۔
