کراچی : سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم مہاجر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں , میرے دادا دادی ہجرت کرکے پاکستان آئے تو انہیں ایک کوارٹر دیا گیا تھا، جہاں وہ رہتے تھے، اس کوارٹر میں دروازہ نہیں تھا بس ایک سوراخ تھا۔ ایک سادہ سا باتھ روم تھا۔ اس کے بعد مزید رشتہ داربھی آئے اور ایک ایسا وقت بھی آیا جب 28 افراد ایک ہی کوارٹر میں رہ رہے تھے۔
انہوں نے اس زمانے کی بات بتاتے ہوئے یہ سب کس طرح تیار ہوکر کام پر جاتے تھے کچھ پتہ نہیں۔اس صورتحال میں بھی میرے دادا اور دادی نے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی، وہ دونوں کام کرتے تھے۔
