کراچی: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے ساتویں ڈیجیٹل مردی شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ۔
سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔
ڈائریکٹرادارہ شماریات کے مطابق کراچی کی آبادی میں اب تک 14 لاکھ افراد کا اضافہ ہوچکا ہے اور شہر کی آبادی ایک کروڑ 74 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
