Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اے این پی نے ہارون بلور شہید کے بیٹے کو پارٹی عہدہ کیوں‌ نہیں‌ دیا؟ | زرائع نیوز

اے این پی نے ہارون بلور شہید کے بیٹے کو پارٹی عہدہ کیوں‌ نہیں‌ دیا؟

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل خان ولی نے کہا ہے کہ ہارون بلور شہید کی فیملی کے ساتھ معاملات حل کررہے ہیں، اُن کا بیٹا پارٹی کا سیکریٹری اطلاعات بننے کا خواہش مند ہے مگر ابھی اُس کی عمر کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کی جانب سے لانڈھی اسپتال چورنگی پر بجٹ اور مہنگائی کے خلاف جلسۂ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایمل خان ولی بھی خصوصی شرکت کے لیے کراچی پہنچے۔

کراچی پہنچنے پر اے این پی کے کارکنان نے ایمل ولی کا استقبال کیا اور ریلی کی صورت میں النڈحی لے کر گئے۔

ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل خان ولی کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کی فیملی سے معاملات حل کررہے ہیں، اُن کا بیٹا پارٹی کا سیکریٹری اطلاعات بننے کا خواہش مند ہے مگر ابھی اُس کی عمر کم ہے۔

اُن کا کہان تھا کہ یہ میرا کراچی کا پہلا دورہ ہے، مہنگائی ملک کے عوام کا بہت بڑا مسلہ بن چکا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں ٹیکسز کی شرح بہت بڑھ چکی ہے، 25جولائی کو یوم سیاہ منائیں گے۔