Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کا دستہ ترکیہ روانہ | زرائع نیوز

جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کا دستہ ترکیہ روانہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی دستے 6 فروری کی رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے۔آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل اسپتال قائم کرے گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجی گئی ہیں۔