Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ایس ایل فائنل میں ارشد چائے بیچے گا | زرائع نیوز

پی ایس ایل فائنل میں ارشد چائے بیچے گا

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر ارشد چائے والے نے اسٹیڈیم کے باہر چائے کا اسٹال لگانے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے توجہ کا مرکز بننے والے اسلام آباد کے چائے فروش ارشد چائے والے نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹیں نہ ملنے پر مایوسی ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی فائنل والے روز اسٹیڈیم کے باہر چائے کا اسٹال لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ارشد نے پی ایس ایل کا ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دیکھنے کا بہت شوق ہے لیکن ٹکٹ نہیں مل رہا، انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی لیکن وہاں سے بھی کامیابی نہیں ملی۔

بشکریہ ایکسپریس اردو