Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شہباز شریف نے عام انتخابات میں فتح کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا |

شہباز شریف نے عام انتخابات میں فتح کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور: وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے عمران خان نے ملک کو خطرناک صورتحال پر پہنچایا، ہم نے آنے کے بعد ملک کو سنبھالا دیا، جب بھی انتخابات ہوں گے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

وزیر اعظم کے زیرسربراہی اجلاس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دیئے گئے۔

شہباز شریف نےکہا ن لیگ مضبوط اور بڑی جماعت ہے، اس کو کوئی بھی ختم نہ کر سکا، ہم نہیں چاہتے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالیں،غریب عوام کا احساس ہے، ہماری کوشش ہے جو بھی قدم اٹھائیں اس سے غریب آدمی کو نقصان نہ ہو، آئی ایم ایف سے معاملات جلد حل ہو جائیں گے، ہم عنقریب معاشی بحرانی کیفیت سےنکل جائیں گے، معاشی معاملات سےنمٹنے کیلئے تمام پلان موجود ہیں، مہنگائی پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا، سابق حکمران جماعت کی خرابی کو درست کرنےمیں وقت لگتا ہے، ہر طرح سے معاملات کنٹرول میں ہیں، کوئی فکر کی بات نہیں۔

وزیرِ اعظم سے جرمن پریس فیڈریشن کے صدرکرسچین زرم کی زیرِقیادت تین رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے دونوں ممالک کے مابین اس شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے صحافتی وفود کے تبادلے کی تجویز دی جس کا وزیرِاعظم نے خیرمقدم کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا حکومت آزادیِ صحافت کو ملک میں شفافیت اور احتساب کیلئے کلیدی اہمیت دیتی ہے،پاکستان اور جرمنی کے مابین صحافتی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات جرمن پریس فیڈریشن کیساتھ ملکر پیشہ ورانہ تبادلے کی غرض سے تربیت گاہ کے قیام کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام شروع کرے۔