کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ ہم کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے، معاشی ترقی کا گہوارہ بنائیں گے، وہ ادارہ نور حق میں تاجر وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل محبوب اعظم اور کراچی کے صدر محمود حامد کی قیادت میں ملاقات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اہل کراچی، تاجر برادری کی مدد سے کامیابی حاصل کی، ملکر چلیں گے تو شہر کو پھر چمکتا دمکتا کراچی بنائیں گے۔
وفد نے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امید ہے کراچی سے ظلم کے خاتمے کے بعد ترقی کا سفر شروع ہوگا، معیشت ترقی کرے گی، تاجر خوشحال ہوں گے۔
