Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سیاسی کارکنوں کے دباؤ سے الفلاح تھانے کے انویسٹی گیشن افسرکو یارٹ اٹیک | زرائع نیوز

سیاسی کارکنوں کے دباؤ سے الفلاح تھانے کے انویسٹی گیشن افسرکو یارٹ اٹیک

کراچی : الفلاح تھانے میں انویسٹی گیشن آفیسر کے پر بلدیاتی انتخاب جیتنے والی ایک سیاسی جماعت کے کارکنان نے تھانے پہنچ شدید شور شرابا کیا اورتلخ کلامی کی ۔

سیاسی کارکنوں نے انویسٹی گیشن آفیسر نورمحمد کو دبائو میں لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ اس قدر زہنی دبائو کا شکار ہوئے کہ ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

بعد میں انویسٹی گیشن آفیسر نورمحمد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او الفلاح تھانے کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکنوں کے طرز عمل کی وجہ سے افسر کو دل کادورہ پڑا،سیاسی جماعت کے افراد نے آزاد امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم تلخ کلامی کے بعد انوسٹی گیش افسر نور محمد کی حالت دیکھ کر سیاسی جماعت کے کارکنان تھانے سے بھاگ گئے ۔