آئی ٹی انڈسٹری کے دیرینہ مسائل حل، مایوسی اور بے یقینی کا خاتمہ ہوگا، امین الحق

اسلام آباد…..وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی  کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کے ٹیکس سمیت دیگر دیرینہ اور اہم مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی جانب سے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس طرح ملک کی تیزی سے ترقی کرتی انڈسٹری کی بے چینی اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا، انھوں نے یہ بات پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) کے وفد سے بدھ کو ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر، چیئرمین پاشا برکان سعید اور سیکریٹری جنرل حرا زینب شریک تھے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو ایف بی  آر کی جانب سے بے جا ٹیکس نوٹسزکے اجراء، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو اپنا جائز منافع ملک سے باہر لے جانے میں قانونی رکاوٹوں سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ضروری اقدامات کا وعدہ کیا ہے ۔ سید امین الحق نے بتایاکہ برآمدات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی آئی ٹی کمپنیوں کو 5 فیصد نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی برآمدات کا ایک فیصد بطور فنڈ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو دیا جائے گا۔ اس فنڈ سے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے منصوبے اور آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کیئے جائیں گےوفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ ہم نےوعدہ کیا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وقت آگیا ہےکہ سافٹ ویئر ہاؤسز ملکی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کریں، پاکستان کودنیا بھر میں برانڈ کریں کہ ہمارے ملک میں باصلاحیت ہنرمندوں اور موزوں ترین ٹائم زون و لیبر چارجز  کے ساتھ دنیا کے بہترین سافٹ ویئر انجینئرز کی کمی نہیں، انھوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت کے استحکام ،باعزت و منافع بخش روزگارکے مواقع پیدا کرنےمیں بنیادی اہمیت رکھتا ہے ضروری ہے کہ برآمدی ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ کو برقرار رکھتے ہوئے 5 ارب ڈالرکے ہدف کو پورا کرنے کی کاوشوں کو بھی تیز کیا جائےاس موقع پر چیئرمین پاشا برکان سعید نے کہا ک   وزارت آئی ٹی کی کاوشوں کےبغیر مسائل کا حل ممکن ہی نہیں تھا، پوری آئی ٹی انڈسٹری وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔چیئرمین پاشا نے بتایا کہ آئی ٹی انڈسٹری وفاقی وزیر کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے اشتراک سے آئی ٹی انجینئرز اور مطلوبہ مہارت کی تربیت کے اقدامات کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: