Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سکیورٹی اداوں کو ملکی و غیر ملکی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت | زرائع نیوز

سکیورٹی اداوں کو ملکی و غیر ملکی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اﷲ کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، وفاقی سیکرٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی جی سیف سٹی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صوبہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ کو صوبےمیں انسداد دہشتگردی اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے لئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے سی ٹی ڈی اور سیف سٹی میں اصلاحات اور تنظیم نو کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ تمام سیکورٹی ادارے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں،وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے،تمام افراد بشمول غیر ملکی شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی سی پیک اور دیگر منصوبوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے،تمام سکیورٹی ادارے بالخصوص پنجاب پولیس اور آئی بی مل کر کام کریں،تاکہ ان اداروں میں قابل اور محنتی افراد آگے آئیں۔

وزیر داخلہ نے کہا سیف سٹی سے اس وقت پچاس فیصد لاہور کی نگرانی کی جا رہی ہے،سیف سٹی سے لاہور کی 100 فیصد نگرانی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔