کراچی میں انسداد پولیو کی7 روزہ قومی مہم شروع

کراچی:ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انسداد پولیو کی سات روزہ قومی مہم کا آغازپیر27 نومبر سے ہوگیا۔

مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے 159 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

والدین پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ رواں برس ملک بھر سے لیے گئے 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

پولیو مہم کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں شروع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: