خیبرپختونخواہ کے علاقے پشاور میں واقع بشیر آباد میں جمعے کے روز انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا جہاں شوہر نے گھر میں رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق شیر آباد کے رہائشی نے اپنی بیوی اور مشہور رقاصہ نیلم کو مرضی کے مطابق رقص نہ کرنے پر فائرنگ کر کے جمعے کے روز قبل آیا۔ ایس پی کے مطابق مقتولہ کے تین بچے تھے، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں شوہر عبدالرؤف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 35 سال کے قریب تھی، اُس کا شوہر رقص کی محافل میں اُسے فحش رقص کرنے پر مجبور کرتا تھا اور اُسی کے ذریعے گھر کا ذریعہ معاش چلاتا تھا۔
