کراچی ، لاہور، اسلام آباد : رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سبزیوں، ، مرغی انڈے اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا۔
برائلر مرغی کا گوشت 609 روپے، انڈے 244 روپے درجن تک پہنچ گئے، سیب 300 روپے کلو، کیلئے 300 روپے درجن تک پہنچ گئے۔لہسن کا ریٹ 340، ادرک 630 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
پیاز کا ریٹ 145 روپے کلوگرام مقرر کر دیا گیا۔ٹماٹر کا ریٹ 44روپے ، سبز مرچ کا ریٹ 125روپے کلوگرام مقرر کر دیا گیا۔آلو 45، میتھی 60روپے، بینگن کا ریٹ 74 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
بند گوبھی 32 ، پھول گوبھی کا ریٹ 70 روپے کلوگرام مقرر۔مٹر 70 ، اروی 155، کریلے کا ریٹ 160روپے کلو تک پہنچ گیا۔مولی 35، گاجر دیسی 64، گاجر چائنہ کا ریٹ 47 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔
مونگرے 100 روپے کلو، شملہ مرچ 100 روپے کلو،لیموں 145 ، کھیرے کا ریٹ 70 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔چھولیا ڈڈا کا ریٹ 140 روپے کلو مقرر جبکہ بھنڈی 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔امرود ، سیب، کیلا اور خربوزہ کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔سیب درجہ اول کا ریٹ 285روپے سے بڑھا کر 300 روپے کلو، سفید سیب کا ریٹ 150 سے بڑھا کر 160روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔کیلا سپیشل کا ریٹ 270 سے بڑھا کر 300 روپے درجن کر دیا گیا۔
درجہ اول کا ریٹ 150سے بڑھا کر 165 روپے درجن مقرر کر دیا گیا۔خربوزہ کا ریٹ 165 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔امرود 105 سے بڑھا کر 115 روپے کلو،ایرانی کھجور کا ریٹ 500 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔سٹابری اول 260 روپے کلو درجہ دوم 140 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔کینو 500 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔برائلر چکن کی قیمت کم نہ ہو سکی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 609 روپے کلو مقرر کر دی گئی۔فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ، قیمت 244 روپے درجن مقرر جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 409 روپے مقرر کیا گیا ہے۔انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 7200 روپے کیا گیا ہے۔
رمضان سےقبل مہنگائی کا طوفان ! اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
