Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ملتوی | زرائع نیوز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ملتوی

اسلام آباد :پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل مذاکرات ملتوی کر دیے گئے۔

جائزہ مذاکرات آئی ایم ایف کی درخواست پر ملتوی کیے گئے، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا جائزہ لینے کے لیے وقت مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات شروع کرے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے معاہدہ آئندہ ہفتے ہی ہو سکے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ضمنی مالیاتی بل 2023 پیش کیا تھا جس کے تحت لگژری اشیا پر جی ایس ٹی 17 سے بڑھا کر 25 فیصد تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔