ملک بھر کے تاجروں نے کل احتجاجاً ہڑتال کی کال دے دی اور اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے اعلان کیا کہ وہ حکومتی بجٹ اور غیر ضروری ٹیکس کے خلاف اب ہڑتال پر جارہے ہیں اور اس کا سلسلہ مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب پنجاب سے تاجروں کے ایک دھڑے نے حکومتی بجٹ کی حمایت بھی کی ہے۔
