کراچی:اورنگی ٹاؤن سے گزشتہ روز پھندا لگی خاتون کی لاش ملنے کاواقعہ پیش آیا تھا، اہل خانہ کے مطابق دو روز گزر جانے کے باوجود لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ پہلے عباسی ، پھر سول اسپتال ،اب جناح اسپتال لے کر پہنچے، بتایا گیاعباسی اسپتال میں خاتون ایم ایل او نہیں آئیں گی، جناح اسپتال لائے یہاں بھی کوئی ایم ایل او نہ مل سکا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم نہ ہونے سے قاتلوں کو تحفظ ملے گا، اقرابتول کوسسرالیوں نے قتل کرکے پھانسی کاڈرامہ رچایا، گذشتہ روز سے ابتک پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کی گزشتہ روز گھر سے لاش ملی تھی، ابتدائی طور پر واقعے کو خود کشی بتایا گیا تھا۔
