Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 17 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان | زرائع نیوز

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 17 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نعیم بٹ نے کہا کہ بجٹ میں گندم اور چوکر پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا اور اس فیصلے کا اثر آٹے کی قیمت پر پڑے گا، چوکر پر سیلز ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو جائے گا، ایف بی آر اہلکار اس ٹیکس کی تصدیق کرتے ہیں لیکن چیئرمین ایف بی آر انکار کرتے ہیں۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر زبانی کی بجائے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا ایس آر او جاری کریں، اگر سیلز ٹیکس ختم نہ ہوا تو 17 جولائی کو پورے پاکستان میں فلور ملز بند کرکے ہڑتال کریں گے اور ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے۔