Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
علی رضا عابدی، قتل کی ریکی دو روز قبل گھر کے باہر کی ریکی ہوئی، اہم انکشافی ویڈیو سامنے آگئی | زرائع نیوز

علی رضا عابدی، قتل کی ریکی دو روز قبل گھر کے باہر کی ریکی ہوئی، اہم انکشافی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق شہید رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل سے دو روز قبل اُن کے گھر کے باہر مشکوک افراد کی نقل و حرکت شروع ہوگئی تھی جس کی اہم فوٹیج سامنے آگئیں۔

نیوز ٹرائپ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی رضا عابدی کے گھر کے باہر 22 دسمبر سے ہی مشکوک کرولا، موٹر سائیکل سوار، مہران کار، ویگو اور پیدل چلنے والے افراد نے ریکی شروع کردی تھی جبکہ قتل ہوتے ہی ایک ڈلیوری بوائے کو پڑوسی نے رقم بھی ادا کی۔

جیکٹ پہنے قمیص شلوار میں ملبوس لوگ قتل کے فوری بعد بھی گھر کے باہر سے گزرے، جبکہ گولیاں چلانے والے کی شکل بھی سامنے آگئی۔