کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ کی نشست پر ڈیل ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے عبدالوسیم کو نامزد کردیا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سندھ کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر معاہدہ طے ہوا ہے جس کے تحت ایم کیو ایم اپنا امیدوار دستبردار کرائے گی اور جواب میں پی پی کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کے تجویز کردہ شخص کو لگائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے محمد وسیم کا نام دیا گیا اور ایم کیو ایم قیادت نے وزیر اعلیٰ سمیت پی پی قیادت سے محمد وسیم کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔
سینیٹ الیکشن کا معاہدہ، پی پی ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیو ایم کا لگانے پر تیار
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ پارٹی لیڈرشپ سے بات چیت کے جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔
ایم کیو ایم اور پی پی قیادت کے درمیان ہونے والے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق پی پی کی پارٹی لیڈرشپ کی حتمی منظوری کے بعد ہی ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب سے استعفی لیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کا سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو پارٹی ہدایت آنے تک کام جاری کی ہدایت کی گئی ہے۔