Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سینیٹ الیکشن کا معاہدہ، پی پی ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیو ایم کا لگانے پر تیار | زرائع نیوز

سینیٹ الیکشن کا معاہدہ، پی پی ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیو ایم کا لگانے پر تیار

 ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی سیاسی بصیرت اور چال کی بدولت پیپلزپارٹی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی پر راضی کرلیا۔

  ذرائع نیوز کو  موصولہ اطلاع کے مطابق سینیٹ کی سندھ سے خالی ہونے والی نشست پر 8 دسمبر کو ہونے والے الیکشن پر ایم کیو ایم نے سیاسی چال کھیلتے ہوئے پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان اور اپنا امیدوار دستبردار کرنے کی رضامندی ظاہر کی۔

ایم کیو ایم نے اس رضامندی کے عوض پیپلزپارٹی کی قیادت سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کا مطالبہ کیا اور جواب نہ دینے کی صورت میں نشست پر مقابلہ کرنے کا عندیہ دیا جس پر پی پی قیادت نے ایم کیو ایم کے مطالبے کو تسلیم کرلیا۔

ایم کیو ایم کا سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ پی پی کے سینیٹ امیدوار وقار مہدی کے ساتھ ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے اور حمایت کے عوض قیادت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر نے اعلان کیا کہ کل ہمارا امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے لے گا ۔

متحدہ امیدوار کے دستبردار ہوتے ہی پیپلزپارٹی کی قیادت ایم کیو ایم کے نامزد کردہ شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر تعینات کردے گی۔ وزیربلدیات نے بھی عندیہ دیا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی جلد ایم کیو ایم کا تعینات ہوجائے گا۔