Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کلبھوشن فیصلہ میں شکست کے بعد را میں بغاوت، جاسوسوں کا بھارت کے لیے کام کرنے سے انکار | زرائع نیوز

کلبھوشن فیصلہ میں شکست کے بعد را میں بغاوت، جاسوسوں کا بھارت کے لیے کام کرنے سے انکار

آئی سی جے فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے پر را میں بغاوت پھٹ پڑی، جاسوسوں نے بھارت کے لیے کام کرنے سے صاف انکار کردیا، مودی سرکار اور انتہا پسندوں کو کلبھوشن کے عدم تحفظ پر پریشانی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بین الاقوامی اخبار (دی ورج) کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن کی رہائی میں ناکامی اور آئی سی جے میں پاکستانی مؤقف درست ثابت کیے جانے کے بعد بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے جاسوسوں نے کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوسوں کا ماننا ہے کہ انہیں اپنے مطلب کے لیے استعمال کر کے کچرے کی طرح پھینک دیا جاتا ہے اور پھر کلبھوشن کے گھر والوں کی طرح اُن کے اہل خانہ کو بھی ہر قدم پر بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

را میں اٹھنے والی بغاوت کے بعد بھارت نے سوچ بچار شروع کردی اور اب اُس نے انتہا پسند طالبان سے مدد مانگی البتہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس بھی کلبھوشن کا حال دیکھ کر بھارت سے کام کرنے پر متفق نہیں کیونکہ اُس کے جاسوس بھی شدید تحفظات کا شکار ہیں۔

بھارتی حکومت نے جاسوسوں کو دگنی رقم اور مراعات دینے کی بھی پیش کش کی مگر وہ اب اس خوف کا شکار ہیں کہ دنیا کی نمبر ون ایجنسی آئی ایس آئی جب کلبھوشن جیسے ذہین اور شاطر جاسوس کو پکڑ سکتی ہے تو اُن کا کیا ہوگا اور جب وہ عالمی عدالت میں بھی اس کے گھناؤنے جرائم کا پردہ چاک کر سکتی ہے، اُسے سزائے موت دے سکتی ہے، حکومت کو شکست دے سکتی ہے تو پھر اُن کا کوئی والی وارث نہیں ہوگا۔

خوف کے سائے میں کام کرنے والے بھارتی جاسوسوں کو اپنی اور اہل خانہ کی جان کے لالے بھی پڑے ہوئے ہیں، یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا کہ اب انہیں کام پر راضی کرنے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ بھارتی حکومت اور انتہاء پسند کو انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں۔