نئی دہلی :77ء کے بعد پہلا مسلم ڈپٹی میئر منتخب

نئی دہلی : بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود عام آدمی پارٹی نئی دہلی کا اپنا میئر اور ڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے بلا مقابلہ اور متفقہ طور پر میئر منتخب ہو گئیں اورانکے مدمقابل بی جے پی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لئے تھے۔ ڈپٹی میئر کیلئےآل محمد اقبال کو منتخب کیا گیا۔

1977ء کے بعد پہلی بار ڈپٹی میئر کے عہدے کیلئے ایک مسلمان کا انتخاب ہوا ہے۔دسمبر 2022 میں نئی دہلی بلدیاتی الیکشن میں 250میں سے 134نشستیں عام آدمی پارٹی نے حاصل کیں اور بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کو ختم کیا لیکن بی جے پی نے نتائج ماننے سے انکار کر دیا۔

غیر قانونی ہتھکنڈا اپنا کر عام آدمی پارٹی کے ارکان کو ڈرا دھمکاکر اور لالچ دے کر اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی لیکن ہر طرف سے ناکامی کے بعد اسے پسپا ہونا پڑا ۔