Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جاپان کا پہلا نجی خلائی جہاز چاند پر اترنے میں ناکام،گر کر تباہ ہوگیا | زرائع نیوز

جاپان کا پہلا نجی خلائی جہاز چاند پر اترنے میں ناکام،گر کر تباہ ہوگیا

ٹوکیو: جاپان کے پہلے نجی خلائی جہاز کو چاند پر اترنے میں ناکامی کا سامنا رہا اور ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق جاپان کی نجی کمپنی کی جانب سے خلائی جہاز کو چاند پر اتارنے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقHakuto-R Mission1 سے لینڈنگ سے 25 منٹ پہلے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انجینئرز کی جانب سے ناکامی کی وجوہات جاننے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ مشن میں کوئی شخص سوار نہیں تھا کیونکہ یہ ایک ٹینس بال نما ایک ربورٹ تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس جہاز کو گزشتہ سال دسمبر میں سپیس ایکس راکٹ سے بھیجا گیا تھا اور اسے چاند پر پہنچنے میں 5 ماہ کا وقت لگا۔

آئی سپیس کے سی ای او کا کہنا تھا کہ رابطہ منقطع ہونے سے ہمیں جہاز کے لینڈ ہونے کے حوالے سے درست معلومات نہیں مل رہی ۔