Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملیر سے گرفتار دہشتگرد حنیف انتہائی تربیت یافتہ , نام ریڈ بک میں 106صفحہ پر موجود! | زرائع نیوز

ملیر سے گرفتار دہشتگرد حنیف انتہائی تربیت یافتہ , نام ریڈ بک میں 106صفحہ پر موجود!

کراچی: ملیر پولیس نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث کالعدم ایس آر اے کے دہشت گرد حنیف عرف بلو بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار دہشت گرد حنیف کا نام ریڈ بک میں 106صفحہ پر موجود ہے،گرفتار ملزم نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی۔

گرفتار دہشت گرد حنیف کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث ہے عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد حنیف نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی، دہشت گرد حنیف چھوٹے بڑے تمام ہتھیار ، راکٹ چلانے اور بم بنانے کی ٹریننگ افغانستان میں لینے گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد حنیف نے 2019 میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی،ملزم نے بتایا کہ وہ دہشت گردی کی کاررائیوں کے لئے آپس میں رابطہ موبائل ایپلی کمیشن ٹیلی گرام کے زریعے کرتے ہیں، ملزم نے بتایا کہ اس نے دہشت گردی کی پہلی واردات گلستان جوہر کامران چورنگی پر 10جون 2020 کو رینجرز پر دستی بم حملے سے کی،19جون کو گھوٹکی میں رینجرز کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا ،4جولائی 2020ء کوپنو عاقل میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم پھینکا، کا05اگست2020ء کو کراچی میں کشمیر ریلی پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا۔