Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی,18سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر خودکشی کر لی | زرائع نیوز

کراچی,18سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر خودکشی کر لی

کراچی :کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی 18 سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

زرائع کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک این، ڈی سی آفس کے قریب مکان نمبر A/413 میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 18 سالہ شیزا فاطمہ دختر وسیم الدین کے نام سے کی گئی۔

ورثا کے بیان کے مطابق متوفیہ نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔