سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں واقع پڈعیدن میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان صحافی علی شیر راجپر کو قتل کردیا۔ وہ سٹی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری بھی تھے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے پڈعیدن میں روزنامہ عوامی آواز کے جواں سال صحافی اور پڈعیدن سٹی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری علی شیر راجپر کے قتل کی مذمت کی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن اور جنرل سیکرٹری محمد عارف خان نے صحافی کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے صحافیوں کو پیشہ ورانہ زمہ داریوں کی ادائیگی دن بدن مشکل ہوتی جارہی ہے، اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ آج تک کسی بھی صحافی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے عامل صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
جہاں ملے قتل کردو: جماعت اسلامی کے رہنما نے صحافیوں کے خلاف اعلانِ جہاد
مسلم لیگ فنکشنل کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بھی حکومتِ سندھ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کے محرکات سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔
علی شیر راجپر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں اور میں سندھ پولیس اور سندھ گورنمنٹ سے گزارش کرتی ہوں کہ اس کا جلد سے جلد نوٹس لیا جائے اور اس گھناؤنے جرم کے اندر جو بھی ملوث ہے اس کو جلد سے جلد قانون کے دائرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے-#JusticeForAliSherRajpar pic.twitter.com/I8V3sqLLS9
— Nusrat seharAbbasi.MPA (@nsabbasi69) May 4, 2019
