Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لاپتہ افراد کے حوالے سے نیب کا اہم اعلامیہ جاری

لاپتہ افراد کے حوالے سے نیب کا اہم اعلامیہ جاری

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن نے 30 اپریل تک 3 ہزار 793 کیسز نمٹائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالےسے اتنی بڑی پیشرفت چیئرمین جاویداقبال کی کوششوں سےکامیابی حاصل ہوئی، لاپتہ افرادکی انکوائری کمیشن سیکریٹری فریداحمد نے رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اپریل 2019میں715سماعتیں ہوئیں۔ یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ بھی ہیں اُن کو یہ ذمہ داری عدالت کی جانب سے سونپی گئی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ایک ہفتے سے دھرنا دیا ہوا ہے۔

شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو مظاہرے میں‌ پہنچانے والے بس ڈرائیورتین روز بعد رہا

شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کے پیارے اگر کسی جرم میں ملوث بھی ہیں تو  گرفتاری کو ظاہر کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے۔ دو روز قبل دو صحافیوں سمیت 12 لاپتہ نوجوانوں کی رہائی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔

معروف شیعہ عالم اور ذاکر علامہ طالب جوہری نے سندھ حکومت کو اتور 5 مئی تک کا وقت دیا ہے اُس کے بعد لاپتہ افراد کے اہل خانہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔