Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو مظاہرے میں‌ پہنچانے والے بس ڈرائیورتین روز بعد رہا | زرائع نیوز

شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو مظاہرے میں‌ پہنچانے والے بس ڈرائیورتین روز بعد رہا

کراچی: ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ ارشاد بخاری نے گزشتہ روز ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا تھا کہ اتوار کے روز ہونے والے جلسے اور مذہبی دھرنے کے بعد سے 13 گاڑیاں بمعہ ڈرائیورز لاپتہ ہیں۔

ارشاد بخاری کا بیان سامنے آنے کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ 13 ڈرائیورز کو حراست میں لیا گیا، وجہ معلوم کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ہونے والے ڈرائیورز کا جرم یہ تھاکہ انہوں نے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو دھرنے کے مقام پی ای سی ایچ ایس تک پہنچایا۔

یاد رہے کہ شیعہ مسنگ پرنسز کے اہل خانہ نے صدر مملکت عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہراتور کے روز سے دھرنا دیا ہوا ہے، تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقویٰ نے مسلکی بنیاد پر مظاہرین سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ایک نہ مانی اور کہا کہ جب تک ہمارے بچے واپس نہیں آجاتے تب تک ہم واپس نہیں جائیں گے۔

نوجوان صحافی فواد حسن جو اس مظاہرے کو کور کررہے ہیں انہوں نے کچھ دیر قبل اطلاع دی کہ گرفتار ہونے والے تمام ڈرائیورز کو رہا کردیا گیا اور جلد اُن کی گاڑیاں بھی واپس کردی جائیں گی۔

https://zaraye.com/karachi-transport-ittehad-president-presser/