ڈھاکا: بنگلادیشی حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے سرحد پر نصب پلرز پر کنددہ ہونے والا پاکستان اور بھارت کا نام مٹا دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش نے اپنی سرحد پر نصب پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا دیا، سقوط ڈھاکا 1971 کے بعد بھی دونوں پلرز پر پاک بھارت نام درج تھا جس کا بنگالی وزیراعظم نے نوٹس لیا۔
اطلاعات کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے بارڈر فورسز کو کام کا ٹاسک دیا اور سرحد پر نصب تمام پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا کر بنگلادیش لکھنے کا حکم دیا، جسے ایک روز قبل مکمل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی سرحد پر 8 ہزار کے قریب پلرز نصب تھے۔
BGB removes #Pakistan name from border pillars
———————-
After long 48 years of the country’s independence, members of Border Guards Bangladesh (BGB) have removed Pakistan’s name from all the border pillars erected after the partition of the Indian subcontinent. pic.twitter.com/N34Z61Vgy8— Emerging Bangladesh (@EmergingBD) September 12, 2019
بنگلادیشی حکام کا کہنا تھا کہ ’’یہ کام معمول کے مطابق کیا گیا، ہم نے سرحد سے پاکستان کا نام ختم کردیا تاکہ اب ہماری جداگانہ حیثیت اور واضح نظر آئے‘‘۔
