ہری پور:‌اسکول طالبات کو ہر صورت پردہ کرنے کی ہدایت

ہری پور: خیبرپختونخواہ کی ہزارہ بیلٹ کے محکمہ تعلیم نے طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکول آنے کے لیے عبایہ ، اور بڑی چادر اڑھیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ثمینہ الطاف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں سرکاری اسکولوں کی طالباعت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نامحرم افراد سے بات چیت سے بھی گریز کریں اور گھروں سے باہر نکلتے وقت بڑے چادر یا برقع اوڑھ کر نکلیں۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام لڑکیاں پردے کو یقینی بنائیں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’’لڑکیوں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے جسم اور چہرے کو چھپا کر رکھیں، طالبات اگر گھروں سے عبایہ اڑھ کر نکلیں گی تو انہیں کسی قسم کا کوئی خدشہ نہیں ہوگا‘‘۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے توٹی فکیشن کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’’جنسی ہراسانی اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اسکول آنے والی طالبات کی خاصی تعداد پہلے ہی بڑا دوپٹہ اڑھ کر آتی ہے مگر یہ اُن کے جسموں کو چھپانے کے لیے ناکافی ہے۔

محکمہ تعلیم کے افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبات کی حفاظت کے لیے انہیں پولیس فراہم کرنا ناممکن بات ہے، البتہ پردہ ایک ایسی چیز ہے جس پر عمل پیرا ہوکر لڑکیاں اپنے آپ کو خود محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

یہ خبر چودہ ستمبر کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: