کرچی : سندھ ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ ، آئی جی سندھ اور دیگر فرقعین سے 9 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ و دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے سندھ حکومت نے کس کو سیکیورٹی فراہم کی ہے کس قانون کے تحت سیکیورٹی فراہم کی ہے اور درخواست گزار حلیم عادل شیخ کو سیکورٹی فراہم کیوں نہیں فراہم کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی حلیم عادل شیخ کے وکیل ملک الطاف جاوید نے عدالت کو بتایا کے حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں ان کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
