کراچی : کمشنرکراچی میراتھون 29 جنوری کو نشان پاکستان سی ویو پر ہوگی۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن صبح دس بجے میراتھون کا افتتاح کریں گے. اور اسی جگہ مراتھون کا اختتام ہوگا۔
کمشنر نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی مراتھون کے ذریعے شہر میں امن اور اسپورٹس کو فروغ ملے گا۔ کمشنر آفس کے مطابق شرکاء کے لئے دو کیٹیگریزمقرر کی گئی ہیں۔
ایک کیٹیگری بارہ کلومیٹر ہوگی جبکہ دوسری کیٹیگری ساڑھے سات کلومیٹر ہوگی دونوں کیٹیگریز میں ہر عمر کے مرد و خواتین شرکت کر سکیں گے۔