کراچی: گلستان جوہر میں 2023 کی بڑی ڈکیتی، سفید سوک کار میں سوار ملزمان تقریبا 1 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات، نقدی اور ڈالر لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے، بلاک ون میں سید شاہ رخ کے گھر میں مسلح افراد نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر 25 منٹ تک لوٹ مار کی، 40 تولے سونا، 23 لاکھ 50 ہزار نقد، سیونگ سرٹیفکیٹ اور 2500 ڈالر لیکر گاڑی میں فرار ہوگئے۔
مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزمان 1 گھنٹے تک گھر کی ریکی کرتے رہے، ملزمان نے کار بدلی نہ حلیہ۔
ملزمان نے 2 روز کے دوران گلستان جوہر کے 2 گھروں میں ڈکیتیاں کیں، گزشتہ روز ڈکیتی میں بھی لاکھوں روپے کا زیور اور نقدی لوٹ لی گئی تھی۔
اہل علاقہ نے بڑھتی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
