Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آٹا مزید مہنگا، بیکری آئٹمز کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے | زرائع نیوز

آٹا مزید مہنگا، بیکری آئٹمز کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

کراچی: شہر میں ڈھائی نمبر آٹا 125 سے 130 روپے کلو اور چھوٹی چکی کا آٹا 140 سے 150 روپے کلو فروخت ہونے لگا، تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں تندور کی روٹی 25 روپے میں فروخت ہونے لگی، تافتان اور شیرمال 10 روپے اضافے سے 70 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

آٹا مہنگا ہونے سے بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، بیکریوں نے بسکٹ، پاپے، کیک رس اور دیگر آئٹمز کی قیمتوں میں 80 روپے کلو تک اضافہ کردیا، بسکٹ 140 سے 160 روپے پاو فروخت ہونے لگے، پاپوں کی قیمت 120 روپے پاو کردی گئی۔

جنوری سے چھوٹی بریڈ کی قیمت میں 10 سے 15 روپے، درمیانی بریڈ کی قیمت میں 20 روپے جبکہ بڑے سائز کی ڈبل روٹی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوگا، شہریوں کے مطابق ناشتے کی لاگت میں ایک سال کے دوران 100 فیصد تک اضافہ ہوچکا، ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا۔