Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلدیہ عالیہ شرقی: گورنر سندھ نے ڈیجیٹل شکایتی مرکز کا افتتاح کردیا | زرائع نیوز

بلدیہ عالیہ شرقی: گورنر سندھ نے ڈیجیٹل شکایتی مرکز کا افتتاح کردیا

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بلدیہ عالیہ شرقی کے صدر دفتر میں ڈیجیٹل شکایتی مرکز کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر شکیل احمد بھی موجود تھے، گورنر نے کہا کہ شکایتی مرکز سے شہریوں کو فائدہ حاصل ہوگا، ضلع شرقی کے مکین اب گھر بیٹھے شکایات درج کراسکیں گے، شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم میں شہری بھرپور حصہ لیں، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ بلدیہ شرقی کے ملازمین کی ترقیوں سمیت درپیش مسائل حل کئے جائیں، ہر شخص اپنا کام ایمانداری سے کرے، ایک، ایک چیز کا حساب ہوگا، اپنے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کے ساتھ اچھا انسان بنائیں جبکہ گورنر سندھ نے جیل چورنگی پل کے نیچے ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کیا۔

گورنر سندھ سے گلگت بلتستان کے گورنر مہدی شاہ نے ملاقات کی، جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی، سیاحت کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے، گورنر گلگت نے کہا کہ گلگت میں سیاحت کے فروغ میں وفاق دلچسپی لے رہا ہے، سیاحتی مقامات پر بھرپور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

گورنر سندھ سے تھائی لینڈ کی قونصل جنرل نے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری اور باہمی تجارت میں اضافہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ گورنر سندھ سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے بھی ملاقات کی، تعلیمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ناظم امتحانات نے انہیں خانہ کعبہ کا خوبصورت پورٹریٹ پیش کیا۔