سرکاری اسکولوں کے احاطے میں درختوں کی کٹائی پر پابندی

کراچی :محکمہ بلدیات کے ماتحت سرکاری اسکولوں کے احاطے میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹر ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ درختوں کی کمی بتائی جارہی ہے جوکہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیاکے لیئے ایک الارمنگ صورتحال ہے لہذااسکولوں کے احاطے میں موجود درختوں کی کٹائی نہ کی جائے اور ممکن ہو تو مذید درخت اگائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: