Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بی ایس سی (پاس) کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان | زرائع نیوز

بی ایس سی (پاس) کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

کراچی : ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

نتائج کے مطابق ڈیفنس اتھارٹی کالج فارویمن کی طالبہ مسفرہ انجم بنت انجم رفیق سیٹ نمبر290880 نے 1324 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ سر سید گورنمنٹ گرلز کالج کی بی بی ماریہ اسلم بنت اسلم خان سیٹ نمبر290991نے 1313 نمبرز کے ساتھ دوسری اور سر سید گورنمنٹ گرلز کالج کی ماہ نور بنت ظفر مقصود سیٹ نمبر291036 نے1304 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 1646 طلبہ شریک ہوئے، 270 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،380طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ3طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔ کامیابی کا تناسب 39.67فیصدرہا۔